ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان میں شدید بارش، صوبہ سندھ میں 21 افراد ہلاک

پاکستان میں شدید بارش، صوبہ سندھ میں 21 افراد ہلاک

Sun, 07 Aug 2016 17:40:56    S.O. News Service

اسلام آباد،7اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کے جنوبی شہر اور اقتصادی مرکز کراچی اور صوبہ سندھ کے متعدد دیگر علاقوں میں جمعے سے جاری شدید بارشوں کے باعث کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی صوبے سندھ میں شدید بارشوں کا آغاز جمعے کی شام ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے ہفتے کی دوپہر تک جاری رہیں۔ ان بارشوں کی وجہ سے کراچی شہر میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا اور قریب ڈھائی سو فیڈرز ٹرِپ کر گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد حصے تاریکی میں ڈوبے رہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر میں متعدد سڑکیں اب بھی زیرآب ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


Share: